اسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حق میں جن اراکین نےووٹ ڈالا ان کےخلاف کارروائی ہو گی۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کا ابھی تک استعفیٰ ہمارے تک نہیں پہنچا، زین قریشی کےمستعفی ہونے کی خبرکی تصدیق نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جن پی ٹی آئی ارکین نےووٹ ڈالا ان کےخلاف کارروائی ہوگی،آج چارلوگوں کوشوکازنوٹس جاری ہوجائیں گے، ریاض فتیانہ، مقداد خان، فیصل سلیم، ڈاکٹرزرقا، زین قریشی،اسلم گھمن کوشوکازنوٹس دیں گے۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ایم این ایزنےضمیرکا سودا کیا ہے، ہمارے پاس اس حوالےسےشواہد موجود ہے، ایازصادق کی بات پربالکل بھی یقین نہیں ہے،ان کےاختیارمیں کچھ نہیں ہے۔