لاہور: (دنیا نیوز)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا، اس دوران پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔