نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زوردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کا نظام چارٹر کے اصولوں پر عمل سے مضبوط ہو سکتا ہے، لائیک مائنڈڈ گروپ کا موقف ہے یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، گروپ نے یو این چارٹر کی خلاف ورزی کو امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پچھلے معاہدوں میں تبدیلی قابل قبول نہیں ہے، ایل ایم جی نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ گروپ کا مؤقف ہے 2023ء ایجنڈے پر مذاکراتی عملی تیز کرنے کی ضرورت ہے۔