پاکستان تحریک انصاف کا ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ

Published On 24 September,2024 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، راولپنڈی کے بعد میانوالی، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں جلسے ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی تنظیمی عہدیداروں کو احتجاجی تحریک کے لیے متحرک ہونے کی ہدایات دی ہیں، جلسوں کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج بھی ہوں گے۔