کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

Published On 25 September,2024 10:12 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے علاقے میں ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹرسائیکل پڑی ہوئی ہے۔