معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا: لیاقت بلوچ

Published On 23 September,2024 01:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا لہٰذا حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کا گھناؤنا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے، حکومت کے پیش نظر رہے جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولریٹی سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا، سیاسی جماعتیں غیر منظم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ترنوالہ بنی ہوئی ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمرانہ روش اختیار کر رہی ہے، ملک بھر میں لاپتا افراد کا مسئلہ بہت خطرناک ہو چکا ہے۔