لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں لفٹ خراب ہوگئی، ارکان پنجاب اسمبلی اورسٹاف لفٹ میں پھنس گئے۔
ارکان پنجاب اسمبلی کے مطابق آدھا گھنٹہ سے زیادہ لفٹ میں پھنسے رہے۔
رکن پنجاب اسمبلی رفعت شاہ نے بتایا کہ سب کو40منٹ بعد لفٹ سے با حفاظت نکالا گیا ۔