راولپنڈی: (دنیا نیوز) شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹِنٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے،چکر آنے لگتے ہیں، عمران خان کو اسے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، عمران خان کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔