لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر متفرق درخواست پر صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ناجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔
شہری نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا، حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا غیر قانونی نفاذ کر دیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق دفعہ 144 سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔
واضح رہے کہ 21 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی تھی۔