کراچی: (دنیا نیوز) سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور ممبر قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، دونوں رہنماؤں نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ملک کے لئے دعا کی۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ یہ دن ہمیں اتحاد، امن اور ترقی کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، ڈاکٹرعشرت العباد نے مخدوم جمیل الزمان کی ملکی ترقی اور استحکام کے لئے جاری ان کی کوششوں کو سراہا۔
سابق گورنر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، مخدوم جمیل الزمان نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ملکی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعشرت العباد خان بطور گورنر سندھ بہترین گورنر ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عشرت العباد کے دور میں امن اور ترقی کا سفر جاری رہا اور عوام کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔