اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا پاکستان تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے اور کہا کہ آپ سے اظہار یکجتی کیلئے آیا ہوں۔
پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے دوست ہیں ان سے ملنے آیا ہوں، معلوم نہیں یہ کیوں بیٹھے ہیں، جس پر صحافی نے کہا یہ مخصوص نشستیں پی پی اور ن لیگ نے چھینی ہیں اس لئے بیٹھے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی نے کہا ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے بیٹھے ہیں، آج پارلیمنٹ کا سیاہ ترین دن ہے، سینیٹر محسن عزیز نے کہا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں بھی پیش کرینگے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا یہ آپ پر اثر انداز ہو گا؟ جس پر محسن عزیز نے کہا جی بالکل سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ کیا جا رہا ہے، ہم بل کی مخالفت کرینگے، سلیم مانڈوی والا نے کہا میں نہیں سمجھتا سپریم کورٹ کے فیصلے کو بل سے بدلا جا سکتا ہے تاہم پارلیمنٹ کا اپنا موقف ہو سکتا ہے۔