اسلام آباد:(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں چیف وہیب طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک کو تصادم کی طرف لیجانا چاہتے ہیں تاہم کشمیریوں کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
طارق فضل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظورکی گئی ہے، حسینہ واجد نے جابرانہ طرز حکومت جاری رکھا ہوا تھا، سیاسی جماعتوں اور قیادت کا کام ملک و قوم کو جوڑنے کا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈروں کا کام قوم میں نفرت اور تقسیم پھیلانا نہیں، تحریک انصاف نے سیاست کو تقسیم در تقسیم کی سیاست بنا دیا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری آئین کے مطابق ہوئی ہے اور اس میں انتخابی قوانین کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن سیاست کے بجائے ریاست بنانے پر یقین رکھتی ہے، حسینہ واجد نے جابرانہ طرز حکومت جاری رکھا ہوا تھا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔
طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی نوٹ آیا ہے، پی ٹی آئی خود کہہ چکی کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دی جائیں جبکہ آزاد امیدوار کو 3 دن میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہوتا ہے۔