اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات کے دوران ملک بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف علی زرداری اور میر سرفراز بگٹی کی ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔