پشاور: (دنیا نیوز) ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی ہے، بحیثیت پرنسپل لاء آفیسر صوبائی حکومت نے ذمہ داری سونپی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت سے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین منتخب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کسی بھی جوڈیشل افسر کو کمیشن یا ٹریبونل کا چیئرمین نامزد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، ہائیکورٹ نامزد جوڈیشل افسران کے نام سے متعلق آگاہ کریں تاکہ اس کو نوٹیفائی کیا جا سکے۔
خط میں کہا گیا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے۔