دریاخان:(دنیا نیوز) ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، آئل ٹینکر محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورشہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کیلئے علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کیلئے متبادل راستہ اختیار کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اور ساتھ طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔