اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں عالمی ادارہ خوراک کی سپیئر پارٹس کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کے لیے این او سی کی منظوری سمیت پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے پہلے ریکٹر کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ کے قیام کے لیے اراضی کے حصول کی اجازت دی جائے گی، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت اسلامی امور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی، بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، اجلاس میں مالی سال 23-2022 کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ ای سی سی، سی سی ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے ریاستی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔