مریم نواز اپنی انا کی تسکین کیلئے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف

Published On 10 June,2024 11:46 am

پشاور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی انا کی تسکین کیلئے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاؤن قابلِ مذمت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کر سکیں کیونکہ پھر پلیٹلیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مریم نواز پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔