عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی

Published On 08 June,2024 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوران عدت نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی۔

بشریٰ بی بی نے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدراور خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تین فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے، استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کئے، ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جا سکتی تھی۔

یاد رہے کہ 3 فروری کو سول کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔