صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ

Published On 22 May,2024 09:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا جس کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث گرمی بڑھے گی، شہر میں ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔