190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: میڈیا کو شفاف عدالتی کارروائی رپورٹ کرنیکی اجازت

Published On 20 May,2024 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا، عدالت نے میڈیا کو عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں، میڈیا کو عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔