اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

Published On 16 May,2024 10:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تمام رہنما میڈیا سے بات کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے، ملاقات کرنے والوں میں اعظم سواتی، شبلی فراز، سالار خان کاکڑ، احمد چٹھہ شامل تھے، شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او فیصل سلطان بھی ملاقات میں شامل تھے۔

فیصل سلطان بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے لینے آئے تھے۔