اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حقیقی آزادی ملک میں اسی وقت آئے گی جب عوام کے منتخب کردہ نمائندے آئیں گے۔
محمودخان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں جب آئین کی بات ہوتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ لڑائی ہمارے ساتھ ہے، پاکستان وسائل سے بھرا ہوا ہے لیکن ہم بھیک منگے بن گئے ہیں، ہر نعمتیں پاکستان میں ہیں لیکن پھر بھی ہم بھوکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کیلئے جرات کرنی ہوگئی، جس دن ہمارے آئین کو چھیڑا گیا، مارشل لا لگایا گیا اس وقت ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا، ہمیں کوئی عہدہ نہیں چاہئے، بانی پی ٹی آئی اس وقت سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
محمودخان اچکزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دیں، اگر وہ بھاگنے والا ہوگا تو بھاگ جائے گا، تمہاری جان بانی پی ٹی آئی سے چھوٹ جائے گی۔