کراچی: (دنیا نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کتابی باتیں نہیں کرتے، عملی طور پر دن رات کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں، پاکستان اب صحیح راہ پر گامزن ہے، ملک ترقی کر رہا ہے، ہماری اولین ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا ہے، حکومت کام کرنے کی نیت سے بیٹھی ہے، سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نگران حکومت آنکھیں بند کرکے سو گئی تھی،عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی، بی آر ٹی منصوبے کو ہر صورت مکمل کریں گے، جدید ٹرانسپورٹ کراچی کی ضرورت ہے، ریڈ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت رکے منصوبے کے فنڈز جاری کر رہی ہے، کراچی میں جناح ایونیو کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔