ریاض :(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی جبکہ سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔