اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع بھی موجود ہیں، سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔
وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔