سینیٹ: ن لیگ اور پی پی کی ایم کیو ایم سے ووٹ دینے کی درخواست

Published On 01 April,2024 11:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق وفد میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم تارڑ، یوسف رضا گیلانی و دیگرشامل تھے۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

ترجمان کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔