پشاور: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف لینا لازمی ہے، حلف نہیں لیا جاتا تو سینیٹ انتخابات ملتوی کر سکتے ہیں۔