پی این ایس صدیق پر حملے میں شہید سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا

Published On 26 March,2024 07:37 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربت میں پی این ایس صدیق پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہید سپاہی کی نماز جنازہ ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز تربت میں ادا کی گئی، شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی، سپاہی نعمان فرید شہید کی عمر 24 سال تھی جو مظفر گڑھ کے رہائشی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، سپاہی نعمان فرید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی، بہن، بھائی اور والدین چھوڑے۔