لاہور: (دنیا نیوز) شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت سانحہ 9 مئی کے 6 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس اور شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت پانچ مقدمات کے تتیمہ چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے ہمراہی ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔