کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کے نجیب ہارون کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظورکرلی، ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
نجیب ہارون نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائرکی تھی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے نجیب ہارون کے مختلف بینکوں کے ساتھ مالی معاملات کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔