کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چالیس سالہ تمام تر جبر کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان غریب و محکوم کی امید ہے۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب دشمن ایم کیو ایم پاکستان کو کبھی کمزور اور بکھرا ہوا نہیں دیکھ سکے گا، ایم کیوایم نے اپنی شناخت کو اپنی آواز بناکر قوم کا مقدمہ ایوانوں میں پیش کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے دلیلوں کے ساتھ مردم شماری میں مقدمہ لڑ کر کراچی کی بڑی آبادی کو بازیاب کرایا، ایم کیو ایم کے مطالبہ پر حکومت کو مردم شماری دوبارہ کرانی پڑی۔