پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 7 وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول ، سکیورٹی اور عملہ واپس لینے کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے فیصلے پرعمل درآمد شروع ہوگیا، سابق 7 وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول، ڈرائیور،سکیورٹی اور دیگرعملہ واپس لیا جارہا ہے۔
محکمہ انتظامیہ نے عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا، 2007 کے بعد وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں کافی اضافہ کیا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور،8 گن مین ،گریڈ 17 کا پی ایس وزیراعلیٰ کے پاس تاحیات تعینات رہتا تھا، اس فیصلے کے بعد 7 ڈرائیور، 56 گن مین اور 7 افسران واپس ہو جائیں گے۔
واضح رہے نگران اور منتخب سابق وزائےاعلیٰ کو تمام مراعات حاصل تھیں جبکہ علی امین گنڈاپورنے 8 مارچ کو تمام مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔