پشاور:(دنیانیوز) وفاق کے ذمہ خیبرپختونخوا کے بقایاجات 276 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق قبائلی اضلاع کے2024-23کےلیے جاری وترقیاتی بجٹ میں 84 ارب 55 کروڑ روپے کے بقایا جات جبکہ قبائلی اضلاع کے سال2023-22 کےلیےجاری و ترقیاتی بجٹ کے 28 ارب روپے بقایات شامل ہیں۔
دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ ضم اضلاع کےسال 2022-21 کے 20 ارب روپے سے زائد بقایاجات بھی تاحال ادا نہ ہوسکے اوروفاق کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 81 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ونڈ فال لیوی کی مد میں بھی 50 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی بھی نی ہوسکی، وفاق نےخیبرپختونخوا کو 6 ارب روپے بجلی اور 5 ارب روپے دیگرمدات میں ادا کرنے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ پی کی مد میں جنوری تا جون 2023 وفاق نے 4ارب روپے ادا کیے، جولائی 2023 تا فروری 2024 کے دوران وفاق نے 7 ارب روپے جاری کیے، اسی طرح سابق نگران دورحکومت میں کل 11ارب روپے سے زائد کی ادائیگی ہوئی۔