خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ یکم رمضان سے دوبارہ بحال

Published On 07 March,2024 02:43 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ یکم رمضان سے دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے عوام کو مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ کی دوبارہ بحالی پر عملی کام شروع کر دیا، نجی انشورنس کمپنی کو محکمہ خزانہ نے 5 ارب روپے کے واجباب ادا کردیئے،  کمپنی کے مجموعی ساڑھے 17 ارب روپے کے بقایاجات تھے۔

نجی انشورنس کمپنی کی پہلی شرط تھی کہ ابتدائی طور پر 5 ارب روپے جاری کئے جائیں، پہلی قسط کے بعد ہر ماہ اب بقایاجات کی مد میں نجی کمپنی کو 3 ارب روپے جاری کئے جائیں گے، حکومت نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔