گیلانی تجربہ کار سیاستدان، کامیابی سے ملک میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، عطا تارڑ

Published On 14 March,2024 09:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خوش آئند ہے، یوسف رضا گیلانی ایک سینئر تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے تجربے اور علم سے پاکستان کے سیاسی و معاشی میدان میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔