انسپکٹر مشتاق نے ارکان کا استحقاق مجروح کیا، لاٹھی چارج کرایا، برطرف کیا جائے: عمر ایوب

Published On 13 March,2024 05:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ انسپکٹر مشتاق نے ایوان کے ارکان کا استحقاق مجروح کیا ہے، انسپکٹر مشتاق نے فورسز کو ہم پر لاٹھی چارج کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے عالمی کے دن حوالے سے ہم نے قرارداد جمع کرائی ہے، خواتین پر مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آپ ایوان کا استحقاق مجروح نہیں ہونے دیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم واک کرکے پارلیمنٹ آرہے تھے، اسلام آباد پولیس کے افسر نے پارلیمنٹ کا گیٹ بند کروا دیا، انسپکٹر مشتاق کے پاس کہاں سے اتھارٹی آئی کہ گیٹ بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس ایوان میں حقوق ہیں یا نہیں؟ فوری طور پر اس معاملے پر ایکشن لیا جائے، آئی جی سمیت متعلقہ افسروں کو برطرف کیا جائے۔