آصف زرداری کو ترک صدر کا فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

Published On 12 March,2024 08:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی، دونوں صدور کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزار قائد پر حاضری

صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون، نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا، صدر آصف علی زرداری نے ترکی کی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی، صدر مملکت نے جلد ہی صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔