اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں پوری قوم کو پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں، اللہ رب العزت کا شکر ہے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی برکتیں اور سعادتیں نصیب ہوئیں۔
ملک محمداحمد خان نے مزید کہا کہ ماہ رمضان وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآن مجید کا نزول ہوا، رمضان المبارک کا مہینہ آپس میں محبت، بھائی چارے، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے، اس با برکت مہینے میں ہی پاکستان معرض وجود میں آیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ فرمائے! آمین۔