سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

Published On 08 March,2024 08:29 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے: آرمی چیف

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔