لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیف سٹیز اتھارٹی میں خاتون اہلکار کا ڈوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکموں کے شعبہ جاتی امور اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورے کررہی ہیں۔
مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جب پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) February 27, 2024
اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی کہ لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا۔