کراچی: (دنیا نیوز) سیشن جج لاڑکانہ کے استعفے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے غلط فہمی کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا، سیشن جج کے استعفے کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے سامنے رکھا گیا تھا، سیشن جج لاڑکانہ کا مؤقف سنا گیا، سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیشن جج نے غلط فہمی کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، اس حوالے سے تمام غلط فہمی دور کردی گئی ہیں۔