عدلیہ تضحیک کیس: اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 27 February,2024 10:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کا 5 روزی جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار صحافی اسد طور کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے ایف آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صحافی اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔