ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

Published On 14 February,2024 10:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا، علیمہ خان کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے 16 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

علیمہ خان کو وزارت داخلہ کی شکایت پر نفرت انگیز بیانات پر طلب کیا گیا، ایف آئی اے نوٹس میں علیمہ خان کی عدم پیشی کی صورت یکطرفہ قانونی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس علیمہ خان کے لاہور میں رہائشی ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔