لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 23 فروری کو پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں تمام نگران صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شرکت کریں گے۔
یہ پنجاب کابینہ کا 42 واں اجلاس ہوگا، اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ کمیٹی روم میں ہوگا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی الوداعی خطاب کریں گے۔