اسلام آباد: (دنیا نیوز) انتخابی دھاندلی کی موجودہ صورتحال پر غور و خوض کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران انتخابی دھاندلی میں سہولت کاری اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے میں معاونت پر سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز کی فوری برطرفیوں کا مطالبہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی سندھ کو بھی فوری طور پر ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے جمہوریت کو داغدار کرنے اور اپنے صوبوں میں لاقانونیت کے فروغ میں مجرمانہ کردار ادا کیا ہے۔
سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ان چاروں افسروں کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔