این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر 19 فروری کو ری پولنگ

Published On 16 February,2024 09:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ اب 19 فروری کو ہو گی۔

اس سے قبل ان پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ 17 فروری کو ہونی تھی، پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس حلقے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسعد محمود بھی امیدوار ہیں۔