احمد پور شرقیہ: موٹرسائیکل اور وین میں تصادم، 2 بھائی جاں بحق

Published On 13 February,2024 06:29 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور وین میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں جھانگڑہ انٹرچینج لنک روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار وین اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے میں دو سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک کزن شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔