بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ دھماکوں کے مقدمات درج

Published On 08 February,2024 09:39 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ دھماکوں کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے دھماکوں کے مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں ۔ 

پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر پر گزشتہ روز دھماکہ ہواتھا ، قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر پر دھماکہ ہوا ، ان دونوں دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔