گھوٹکی میں پی پی امیدواروں کی ایک دوسرے کیخلاف مہم کا نوٹس لے لیا: فریال تالپور

Published On 06 February,2024 08:37 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے کہا کہ پی پی امیدواروں کی ایک دوسرے کیخلاف مہم کا نوٹس لے لیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جائزہ لینے نکلی ہوں سیاسی معاملات کیسے چل رہے ہیں، میں دیکھ رہی ہوں گھوٹکی کے حلقوں میں کچھ بہتر نہیں۔

فریال تالپور نے کہا کہ ہمارا کوئی آزاد امیدوار نہیں ہے، ہمارا امیدوار پیپلزپارٹی کا ہی امیدوار ہے۔