نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Published On 05 February,2024 05:11 pm

پشاور : (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس 10 رکنی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کے امن و امان کی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی، اجلاس میں چیف سیکرٹری، سربراہ پولیس اور دیگر افسران شرکت کرینگے۔